اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے۔ وہ چین کے دورہ میں اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کے دورے میں پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ملاقاتیں بھی ہونگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی چین میں چینی کمپنیوں کے مالکان سے بھی ملاقاتیں طے ہو گئی ہیں۔ قبل ازیں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ وزیر خارجہ سنیٹر اسحاق ڈار بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ چین جا رہے ہیں۔