اسلام آباد(آئی این پی)پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اسمگلنگ روکنے کے لیے ایران سے باقاعدہ معاہدے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں صدر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا کہ جب بھارت ایران سے پٹرول لے سکتا ہے تو ہمارے لیے کیا رکاوٹ ہے؟ اگر ایران سے تیل گیس کا معاہدہ ہو جائے تو بہت فائدہ ہوگا۔عبدالسمیع خان نے کہا کہ معاہدے سے تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی، اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت اور ڈیلرز کو نقصان ہو رہاہے۔