• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نواب شاہ (محمد انور شیخ بیورو رپورٹ)نواب شاہ سے بھی بوری بند لاشیں ملنے لگیں،شہر کے تجارتی مرکز موہنی بازار میں چار مسلح موٹر سائیکل سواروں نے تاجر سے ساڑھے بارہ لاکھ روپیہ چھین لیا مزاحمت پر تاجر کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا ادھر کھڑا تھانے کی حدود میں گزشتہ روز گم ہو جانے والے 18 سالہ امام بخش خاص خیلی کی بوری بند لاش سیم نالے سے ملی مقتول کی لا پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء نے لاش سمیت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مقتول کے والد ہادی بخش خاصخیلی نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کو جو کہ کریانے کی دکان سے چلاتا تھا پڑوس کے خاصخیلی برادری کے افراد نے اغواء کیااور اس پر تشدد کرتے رہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایس ایچ او کھڈھر تھانہ کو امام بخش کہ اغوا کے بارے میں این سی داخل کرائی اور انہیں بتایا کہ پڑوس کے گاؤں کے افراد نے اس کو اغوا کیا ہے اور اس کی چیخوں کی اواز ہم نے سنی تاہم ایس ایچ او نے ہمارے بچوں کو بازیاب کرانے کی بجائے خود ہمیں تھانے بٹھا لیا اور بیس ہزار روپیہ لے کر مقامی کونسلر گل حسن خاص خیلی کی مداخلت پر ریا کیا جبکہ اس دوران ہمارے لڑکے امام بخش خاصخیلی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی سکرنڈ عبدالمجید ارائیں نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول کے والد کی رپورٹ پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دو کی تلاش جاری ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او بھی اس میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید