اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )محکمہ موسمیات نے رواں ہفتہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان رہے گا۔گزشتہ روز بھی راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار میں بارش ہوئی۔