راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے بیوی کے قاتل کو عمر قید سنا دی۔سزا پانے والے ملزم محمد کاشف پر الزام تھا کہ اس نے 2021میں تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں گھر یلو رنجش پر اپنی اہلیہ جلا کر مار ڈالا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو عمر قید اور تین لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔