• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معیشت سے متعلق تازہ اعداد و شمار حکومتی کامیابی کی نوید لے آئے

پاکستانی معیشت سے متعلق تازہ اعداد و شمار معاشی محاذ پر حکومتی کامیابیوں کی نوید لے آئے۔

مارچ 2024ء کے مہینے میں پاکستانی معیشت نے تیزی سے مارچ کیا، اس ماہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری براہ راست آئی۔

ماہ مارچ میں سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچی جو پچھلے 9 برس کے دوران پاکستان میں ایک مہینے میں ہونے والی سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری ہے۔

مارچ کے مہینے میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں جو پچھلے 20 ماہ میں سب سے زیادہ ہیں۔

مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالر سرپلس رہا جو گزشتہ سال مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 537 ملین ڈالر سرپلس تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں مالی خسارے میں چار ارب ڈالر کمی ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید