راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان کے خلاف کیسز کو زندہ لاشیں قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عمرا ن خان کسی قسم کی ڈیل کیلئے تیار نہیں ‘تمام کیسز کا سامنا کریں گے‘ قانون سے تحفظ نہیں ملے گا تو بڑی مشکلات ہوں گی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ عمران خان کو ظلم کے خلاف بولنے پر جیل میں ڈالا گیا‘ ظلم کے خلاف نہیں بولیں گے تو یہ بڑھتا رہے گا۔