راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 2افراد کو قتل کردیاگیا۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران 29سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا،پولیس کو محمداجمل نے بتایاکہ چندروزقبل میرے بھائی محمداکمل کاموٹرسائیکل کے لین دین پربیداربخت وغیرہ سے جھگڑا ہواتھا۔گزشتہ روزبیدار بخت وغیرہ نے اکمل کو تنویر شاہ کے ذریعے دوبارہ بات چیت کے لئے بلایااور تشدد کرکے قتل کردیا۔ تھانہ صدرواہ کو نثارمحمد نے بتایا کہ ایک کار سے ایک نامعلوم نوجوان اتر اجس کو ہوٹل کے سامنے موٹرسائیکل کے ساتھ کھڑے ایک لڑکے نے اشارہ کیا تو کار سے اترنے والے لڑکے نے میرے بھائی سجاد علی پر یکے بعد دیگرے فائرنگ کی اور فائر اس کو جسم کے مختلف حصوں پر لگے ۔