• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پولیس اہل کارکو روندنے والی خاتون کیخلاف تاحال کارروائی نہ ہوسکی

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)نارتھ چکری ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس کے اہل کارکواپنی گاڑی سے روندتے ہوئے فرارہونے والی خاتون کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہ ہوسکی ۔ 2جنوری کو تھانہ نصیرآبادمیں سینئر پٹرولنگ آفیسرمحمدصابر کی مدعیت میں واقعہ کی ایف آئی آردرج کی گئی تھی۔ پولیس ذرائع کاکہناہے کہ عدم پتہ قرار دے کر عملاً ایف آئی آرکوسائیڈلائن کردیاگیاتھا۔ تقریباً 4ماہ بعد واقعہ کی فوٹیج وائرل ہونے پر ملزمہ کی شناخت ہوگئی اور اس کے خلاف قانونی تقاضے پورے کئے جارہے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید