راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) مری میں جھیکا گلی میں پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا۔ راولپنڈی میں سڑکوں کی بحالی اور مرمت اور روڈز انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے 35 منصوبوں میں سے 9 کو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 25پر کام جاری ہے۔تمام سکیموں پر 1954 ملین سے زائد لاگت آئے گی۔ان خیالات کا اظہارکمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ کمشنرنے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو بلا خیر تاخیر مکمل کیا جائے گا۔ ادھرڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے جھیکا گلی میں پارکنگ پلازہ کی سائٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ مری میں پارکنگ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔