• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درود پاک کی برکت سے مشکلات ٹل جاتی ہیں: حاجی فضیل رضا عطاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران مشاورت حاجی فضیل رضا عطاری نے کہا ہے کہ درود پاک وہ مبارک نیکی ہے جس کی برکت سے مشکلات ٹلتی ہیں، وہ مشکلات جو ہم پر آچکی ہیں ،جن کا سامنا ہم کررہے ہیں یا وہ مشکلات جو ابھی ہم پر آنے والی ہیں ، درود پاک کی برکت سے وہ آنے سے قبل ہی ٹل جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں منعقد ہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کرتے ہوئے کیا۔
ملتان سے مزید