راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دوافراد کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔تھانہ چونترہ کے علاقہ میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرکےایک شخص کوقتل کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق مہوٹہ موہڑہ میں زمین کے تنازع پر44سالہ ارشد محمود کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاراگیا ۔ تھانہ روات کوعبداللہ افسر نے بتایا کہ میں اور میری والدہ گھر پہنچے تو دیکھا والدمحمد افسر محمود کی نعش خون میں لت پت ٹی وی لاؤنچ میں پڑی تھی جن کو نامعلوم فائر کرکے قتل کر دیا تھا ۔ لیپ ٹاپ،طلائی زیورات 5 تولے ،70 ہزار روپے، موٹر سائیکل اور والد کا موبائل فون غائب تھے۔