• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی اوکے بعدآرپی او راولپنڈی بھی رخصت پرچلے گئے

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)سی پی اوکے بعدآرپی اوراولپنڈی بھی رخصت پرچلے گئے ۔ ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفرازالپا لاہورپولیس میں کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی کے لئے بنائے گئے ریکروٹمنٹ بورڈ کے چئیرمین کی حیثیت سے خدمات کی انجام دہی کے لئے بدھ کو لاہور روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق آفیشل اسائنمنٹ کی تکمیل کے بعد پیر کوآرپی او کی راولپنڈی واپسی ہوگی جب کہ سی پی او راولپنڈی سید خالدمحمودہمدانی پہلے سے رخصت پر ہیں ۔وہ عید کے روز10دن کی رخصت پر امریکہ گئے تھے اور پیر کو ان کی واپسی تھی لیکن انہوں نے مزید دس دن کی چھٹی لے لی ۔ان کی جگہ ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر بطور قائم مقام سی پی اوکام کررہے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید