لاہور( نمائندہ جنگ)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے رانا ثناءاللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں ضروری ہدایات دیں۔ نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ نون پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف ان دنوں چین کے دورے پر ہیں ۔اس اجلاس میں مسلم لیگ نون پنجاب کے تنظیمی امور اور نواز شریف کی صدارت کے حوالے سے معاملات زیر غور لائے جائیں گے نون لیگ کےپارٹی معاملات میں وفاقی اور پنجاب کابینہ میں ممکنہ توسیع بھی ایجنڈے میں شامل ہو گی۔