• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ٹریفک سائنز کی غیرموجودگی حادثات کا بڑا سبب، ٹریفک روانی بھی متاثر

کراچی (این این آئی)کراچی میں سڑکوں پر ٹریفک سائن کیوں نظر نہیں آتے؟ جب کہ ٹریفک سائنز کی غیر موجودگی حادثات کا ایک بڑا سبب ہے اور اس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔کچھ علاقوں میں سائن بورڈ ضرور موجود ہیں مگر بیش تر پر اشتہارات چسپاں ہیں۔اس وقت شہر کراچی کی صورت حال یہ ہے کہ شہر میں سڑکوں کا جال 10 ہزار کلو میٹرتک پھیلاہوا ہے، لیکن زیادہ تر شاہراہوں اور سڑکوں پر ڈرائیور حضرات کی رہنمائی کے لیے ٹریفک سائنز کا نام و نشان ہی موجود نہیں ہے۔کراچی میں ٹریفک سائن بھی چوروں سے محفوظ نہیں رہے ہیں، ایگزیکٹو انجینئر ٹریفک بیورو رضا حسین نے بتایا کہ کراچی کی کئی سڑکوں پر ٹریفک سائنز لگائے گئے لیکن وہ چوری ہو گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رانگ سائیڈ ون وے اور دوسرے سائنز سڑکوں سے غائب ہیں۔کراچی وہ شہر تھا جہاں بسیں، سرکلر ریلوے اور ٹرام چلا کرتی تھی، مگر وقت کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم موجودگی کی بنا پر شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنی ذاتی گاڑیاں اور موٹر سائکلیں خرید لیں۔
اہم خبریں سے مزید