لاہور(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک نےلاہور پولیس کی یونیفارم پہننے پر وزیراعلی مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ 29 اپریل تک طلب کرلی، مریم نواز کے خلاف درخواست سید وقار علی شاہ نے دائر کررکھی ہے۔