کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے سکھر میں محکمہ اوقاف اور شہریوں میں زمین کی ملکیت کے تنازع سے متعلق درخواست واپس لینے پر نمٹادی۔ محکمہ اوقاف کی وکیل غلام شبیر لاشاری کی جانب سے التوا مانگنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ برہم ہوگئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے۔ 10 سال سے کیس زیر التواء پڑا ہوا ہے اور آج بھی کہا جارہا ہے التوا دے دیں۔ عدالت التوا مانگنے پر وکیل پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتی ہے۔