کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے ترجمان نےسوشل میڈیا پرقیدی پر تشدد کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویڈیو 28نومبر2021 کی ہے، ایک قیدی کو پولیس اہلکار جیل لائے تھے اس دوران محکمہ پولیس کے اہلکار اور قیدی میں تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر پولیس اہلکار نے تشدد کیاتھا جس کا اس وقت کےآئی جی جیل خانہ جات نے فوری نوٹس لیا تھا جس پر تحقیقات کے بعد متعلقہ اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی جبکہ اس واقعہ میں محکمہ جیل خانہ جات کا کوئی اہلکار ملوث نہیں تھا ۔بیان میں کہا گیا کہ پرانی ویڈیو وائرل کر کے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں اصلاحاتی عمل کو سبو تاژ کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے جس پر ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کی انتظامیہ متعلقہ حکام کیخلاف قانونی کارروائی کاحق محفو ظ رکھتی ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔