• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈریپ کا جان بچانے والی ادویات کی قلت کی تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے،ملک میں معیاری ادویات کی مقررہ قیمت پر دستیابی ترجیح ہے، ذرائع کے مطابق سی ای او ڈریپ کی ہدایت پر صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کے لئے مارکیٹ کی سرویلنس کی جائے اور ملک بھر کی میڈیسن مارکیٹس میں ہنگامی بنیاد پر سروے کئے جائیں۔ مراسلے کے مطابق صوبائی دفاتر تین روز میں ناپید ادویات کی تفصیلی رپورٹ فراہم کریں۔

اہم خبریں سے مزید