پشاور( جنگ نیوز ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور ما ئیگرنٹ ریسورس سنٹر پشاور کے تعاون سے غیر سرکاری تنظیم لیبر ایجوکیشن آرگنائزیشن مردان کے زیر اہتمام مردان میں شہریوں کے لیے محفوظ اور قانونی ہجرت پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس آگاہی سیشن کا مقصد تمام لوگوں کو بیرونِ ملک ملازمت،تعلیم یا رہائش کی غرض سے ہجرت کے حوالے سے مستند معلومات فراہم کرنے کے علاوہ غیر قانونی ہجرت اور اس سے جڑے خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ سیشن سے ما ئیگرنٹ ریسورس سنٹر پشاورکے نمائندے عبدالحمیداور لیبر ایجوکیشن کے حسن حسا س کا کہنا تھا کہ اگر ہجرت کا ارادہ ہو تو ہمیشہ قانونی ہجرت کا انتخاب کریں اور اپنی جان و مال کی حفاطت کریں۔