• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین PAC کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت جاری، جلد فائنل ہو جائیگا، عمران خان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت جاری ہے ، جلد ہی نام فائنل ہو جائے گا۔ علی امین گنڈاپور ، عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ کسی کو بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کا اختیار نہیں دیا، علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، مجھے پتہ تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیساتھ تصاویر بناکر بھی صوبے کا حق نہیں دیا جائے گا۔ پیر کو اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت ، بیرسٹر گوہر علی خان اور بیرسٹر علی ظفر سمیت دیگر ناموں پر غور کر رہے ہیں، مجھے مشاورت ہی نہیں کرنے دی جا رہی ، آج مشاورت مکمل ہو جائے گی۔ ایک سوال پر کہ آپ کسی کو نامزد کرتے ہیں ، پارٹی لیڈر شپ اس نام کو نہیں مانتی ، پارٹی میں کیا چل رہا ہے؟ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے شیر افضل مروت کا نام دیا تھا لیکن ابھی اس معاملے پر مزید مشاورت کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید