پشاور(جنگ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی خان کے زیر صدارت بہبود آبادی کے حوالے سے ای کچہری کا انعقاد ڈائریکٹریٹ جنرل حیات آباد میں ہوا جس میں سیکر ٹری معتصم باللہ،ڈائریکٹر جنرل عائشہ احسان ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سید عثمان اوردیگر حکام نے شرکت کی۔ ای کچہری میں عوام نے اپنے مسائل سے عہدیداروں کو آگاہ کیا۔ ای کچہری کا مقصد صوبہ بھر کے عوام کے مسائل کو حل کرنا اور ادارے کی کارکردگی کو مزید بہترکرنا ہے۔معاون خصوصی نے سیکرٹری کو تمام امور میں شفافیت اور عوام کے مسائل کو جلد ازجلد حل کی اور اضلاع میں افسروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ ہدایت جاری کیں۔