لاہور (آئی این پی) وفاقی مشیرسیاسی امور راناثنااللہ کو پنجاب میں اہم رول دینے پر غور شروع کردیا گیا تاہم نواز شریف معاملے پر فیصلہ کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی مشیرسیاسی امور راناثنااللہ کو پنجاب حکومت میں بھی اہم رول دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو چند پارٹی رہنماؤ ں نے وفاقی مشیرکے پنجاب میں رول کی تجویزدی۔ ذرائع نے بتایا کہ امن وامان سمیت چندسرکاری کمیٹیوں میں راناثنا کو شامل کرنیکی تجویز دی گئی جبکہ ن لیگ سے باہراہم شخصیت کی جانب سے پنجاب کے معاملات میں مداخلت پر تجویزدی گئی۔ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نوازشریف معاملے پرمزیدمشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔