اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) سپریم کورٹ میں آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججوں کی جانب سے عدالتی معاملات میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس سید منصور علی شاہ ،جسٹس جمال خان مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ ،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل 6رکنی لارجر بنچ اس حوالہ سے دائر کی گئی 15آئینی درخواستوں کی سماعت کریگا۔