کراچی (اسٹاف رپورٹر) ندا ڈار کی قیادت میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے پیر کو لیسٹر میں پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔17 رکنی اسکواڈ کوچز کی نگرانی میں تین گھنٹے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے اتوار کو لندن پہنچی تھی۔ پریکٹس سیشن کے بعد عائشہ ظفر نے کہا کہ پہلے دن کا سیشن اچھا رہا ۔ میری کوشش ہوگی کہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کروں ۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز ایک نئی سیریز ہے اور کوشش ہوگی پہلے سے بہتر پرفارم کریں۔