اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف اور امریکی سفیر کے درمیان ملاقات میں وزارت خارجہ کا کوئی کردار نہیں تھا اس حوالے سے دیا جانے والا یہ تاثر قطعی طور پر بے بنیاد ہےکہ ملاقات کا انتظام وزارت خارجہ نے کیا تھا۔وفاقی وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یہ بات اپنی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔تاہم ان کا یہ کہنا تھا کہ امریکی سفیر کی جانب سے ایک زبانی پیغام مارچ میں ملاتھا جس میں انہوں نے بعض حکومتی اور اپوزیشن اراکین سے ملاقات کے بارے میں وزارت خارجہ کو بتایا تھا جو ایک معمول کا طریقہ کار ہے۔