کراچی(نیوز ڈیسک)ایران کی اسلامی جمہوریہ ایران براڈ کاسٹنگ(آئی آر آئی بی) خبر رساں ایجنسی کے مطابق،پیر کو ایران کے ایٹمی سربراہ نے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی میں سعودی عرب کیساتھ تعاون کا اظہار کیا۔ یہ بات ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن(اے ای او آئی) کے صدر محمد اسلامی نےایرانی صوبہ اصفہان میں ایران میں سعودی سفیر عبداللہ بن سعود العنزی سے جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس اور 30ویں قومی جوہری کانفرنس کے موقع پر ملاقات میں کہی۔