• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی پلیئرز کے ڈیلی الاؤنس میں اضافہ، 150 ڈالر یومیہ کردیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نےانٹر نیشنل ایونٹ کے لئے قومی کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 150 ڈالر یومیہ کردیا ہے یہ فیصلہ پنڈی میں ہونے والے کانگریس اجلاس میں کیا گیا، سیکرٹری حیدر حسین کے مطابق اجلاس میں خواتین کے علاوہ مردوں کے قومی اور انٹر نیشنل مقابلوں کے حوالے سے فیصلے کئے گئے جبکہ متوازی فیڈریشن کے بارے میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی،دیگر متعلقہ اسپورٹس فورم سے رابطہ کرنے کی منظوری دی گئی۔دریں اثنا پی ایچ ایف کانگریس نے سابق قومی کپتان رشید الحسن پر عائددس سالہ پابندی ختم کردی جبکہ ملائیشیا میں موجود پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد علی خان پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔ان پر متوازی فیڈریشن کے قیام کا الزام ہے۔

اسپورٹس سے مزید