• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کے حل کے لیے سیاستدانوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا پڑیگا، بلاول

لاہور (ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے‘سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیا ہے‘اختلاف رائے کی گنجائش تک نہیں رہی‘مسائل کے حل کیلئے سیاست دانوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا ہوگا ‘جوڈیشل ریفارمز ناگریز ہیں ‘عدلیہ کو مضبوط بنانا ہوگا ‘گالم گلوچ کی سیاست کے بجائے پاکستان کے بارے میں سوچنا ہو گا۔لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے‘اب کوئی عدالتی قتل نہیں ہوگا۔ملکی سیاست میں اختلاف رائے کے احترام کے لیے جگہ نہیں رہی۔کچھ سیاستدان ذاتی مفاد کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے جو درست نہیں‘ایک ایسا سیاستدان ہے جو اپنی ذات سے باہر نہیں دیکھتا۔

اہم خبریں سے مزید