• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کےمختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی

پشاور(جنگ نیوز) ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے جمرود گرڈ سٹیشنسے بجلی کی فراہمی15مئی صبح8 بجے سے دوپہر 2بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے تاج آباد 2 فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے ۔پشاور یونیورسٹی گرڈ سٹیشنسے بجلی کی فراہمی15مئی صبح8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی یونیورسٹی کیمپس،کینال ٹاؤن ، مالاکنڈھیر، انجینئرنگ، ریگی، تاج آباد، تاج آباد 2، ایگریکلچر، میرا اچینی، ایچ ایم سی ، رنگ روڈ، دانش آباد، غریب آباد، راحت آباد1، سی ایم بی، آبدرہ ، اچینی 1،2،حسن زئی ، سفید ڈھیری، اولڈ آبدرہ روڈ، جے اے ایف ، اکیڈمی ٹاؤن، سرکلر روڈ، ڈی ایچ اے، ایچ بی کے ، اسکری 6 ، کمرشل بیلڈنگ عبدلرزاق فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے - آر ایم ٹی گرڈ سٹیشنسے بجلی کی فراہمی15مئی صبح8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے صفدر آباد2، آر ایم ٹی، بادیزئی ، درانی میڈیا کالونی، شیخ یاسین اور ریگی فیڈرزکے صارفین متاثر ہوں گے پشاور کینٹ گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی15مئی صبح8 بجے سے دوپہر2بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے تہکال ، اسلامیہ کالج، کے ٹی ایچ، کمرشل ، جہانگیرآباد، یونیورسٹی ٹاؤن ، این سی بی، ایئر پورٹ، پی اے ایف بیس، صدر روڈ، مال روڈ، ایم ای ایس 1,2 ، اولڈ ایم ای ایس ، بابو گڑھی، ماربل انڈسٹری، سی اے اے ، پلوسی 1، بہاری کالونی، تہکال پایاں فیڈرزکے صارفین متاثر ہوں گے۔ پیسکو کالونی گرڈ سٹیشنسے بجلی کی فراہمی15 مئی صبح8 بجے سے دوپہر2بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے بنک آف خیبر، سکارپ 1، آئی سی ایف، درمنگئی ، ورسک روڈ اور جیل فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے - تارو جبہ گرڈ سٹیشنسے بجلی کی فراہمی14 اور 16 مئی صبح8 بجے سے دوپہر2بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے سکارپ، واپڈا کالونی، پی ایس او، اکبر پورہ نیو، تارو جبہ نیوفیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے -
پشاور سے مزید