• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت داخلہ کے کمیشن نے شیریں مزاری کی گرفتاری قانونی قرار دیدی

لاہور(آصف محمود بٹ )اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے بنائے گئے کمیشن نے شیریں مزاری کی اسلام آباد پولیس اور اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم کے ہاتھوں کرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دے دیا ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق سابق سیکرٹری قانون جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ کی سربراہی میں بنائے گئے کمیشن جس میں سابق وفاقی سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ اور سابق آئی جی پولیس نعیم احمد خان بطور ممبر شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید