• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے سیر کیلئے گئی فیملی کے 4 افراد دریائے ستلج میں ڈوب کر جاں بحق

قصور(نمائندہ جنگ) قصور کے علاقےکنگن پور کے قریب گاؤں دیا سنگھ کوٹلی فتح محمد میں دریائے ستلج کی سیر کیلئے آنیوالے ایک ہی خاندان کے 4 افرادڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن میں دو عورتیں اور دو بچے شامل ہیں۔کراچی سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان اپنے رشتہ داروں سے ملنے قصور کے سرحدی علاقے کے گاؤں آیا تھا۔ خاندان کے لوگ ندی کے کنارے ٹہل رہے تھے کہ 12 سالہ روحان کا پاؤں پھسلنے سے دریا میں گر گیا۔ بیٹے کو ڈوبتے دیکھ کر ماں 35 سالہ رخسانہ بی بی نے ا سے بچانے کے لیے چھلانگ لگا دی۔ بعد ازاں رخسانہ بی بی کی بہن 23 سالہ نبیلہ بی بی اپنی 2 سالہ بیٹی رباب کے ساتھ ڈوبنے والوں کو بچانے کے لیے کود پڑی۔لیکن 4افراد تیز لہروں کی نذر ہوگئےجن میں رخسانہ ، 25سالہ نبیلہ، 6سالہ رباب اور روحان شامل ہیں۔ ریسکیو نے تین لاشیں نکال لی ہیں ، 2 سالہ بچی رباب کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ رباب کی نعش کے لیے تلاش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید