• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں انتہائی نگہداشت وارڈ کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز فیڈرل بی ایریا میں بلیو کوڈ انتہائی نگہداشت وارڈ کا افتتاح کردیا، یہ وارڈ طب کی جدید سہولتوں سے آراستہ ہے اور کسی بھی شخص کو دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں بہتر نگہداشت ممکن ہوگی، کے آئی ایچ ڈی کی پانچ کیتھالا یزیشن لیبارٹری میں سے دو کیتھالا یزیشن لیبارٹری کو فعال کردیا گیا ہے جہاں پر اینجوگرافی شروع کردی گئی ہے جبکہ نرسنگ اسکول کو بھی فعال کیا گیاہے، ایمرجنسی کیسز کو دیکھنے کے لئے بلیو کوڈ لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو منی آئی سی یو کی طرز پر ہے، ان خیالات کا اظہار میئر کراچی نے وارڈ کا افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ڈاکٹر رفعت سلطانہ،ڈاکٹر پروفیسر طارق اشرف اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے،اسپتال کی ڈاکٹرز کی ٹیم نے بتایا ہے کہ اس اسپتال کو کس طرح مزید بہتر بنا کر مزید سہولتیں مہیا کی جائیں گی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وسائل کو کراچی کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید