کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد ٹاون میں اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ کی فروخت ممنوع ہو گی، انسداد تمباکو نوشی کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا ،محکمہ انسداد تمباکو نوشی سندھ کے کو آرڈینٹربلال ظفر سولنگی نے بریفنگ دی، ٹریننگ سیشن میں چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر نے کہا کہ انسداد تمباکو نوشی قانون پر عملدرآمدکرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں عوامی آگاہی مہم کے ساتھ تمباکو نوشی کی روک تھام کے لئے ٹائون کونسل میں قرارداد منظور کروانے کے بعد ناظم آباد ٹائون کی حدود میں عوامی مقامات،پبلک ٹرانسپورٹ، پارکس،میں تمباکو نوشی پر پابندی لگانے کے ساتھ ٹاؤن کے زیر انتظام تمام دفاتر، تعلیمی اداروں ، صحت کے مراکز و دیگر پبلک مقامات کو مکمل تمباکو نوشی سے پاک بنایا جائے گااٹھارہ سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ کی فروخت، سگریٹ کے کھلے پیکٹ کی فروخت، تعلیمی اداروں کی پچاس میٹر کی حدود میں سگریٹ بشمول تمباکو کی دیگر اشیاء کی فروخت کی مکمل ممانعت کی جائے گی۔