• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں گیس پریشر اور گیس سپلائی کیلئے بحالی منصوبہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی نے لیاری میں گیس پریشر اورگیس سپلائی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر بحالی کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے ،اس منصوبے کے تحت لیاری میں 400کلومیٹر سے زیادہ طویل ڈسٹری بیوشن پائپ لائنیں بچھائی جائے گی ۔ جس کی مجموعی تخمینہ لاگت 4.1 ارب روپے ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق لیاری کا مرکزکراچی کے ابتدائی گیس والے علاقوں میں سے ایک ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ، بہتری اور دیکھ بھال کے اقدامات نے نیٹ ورک کو صارفین کو گیس کی فراہمی کے قابل بنایا۔ اس کے باوجود کراچی اور خاص طور پر لیاری میں تیزی سے آبادی میں اضافے کی وجہ سے کراچی کے کئی حصوں میں پرانا نیٹ ورک نا کافی ہو گیا تھا۔ مقامی گیس فیلڈز سے پیداوار میں مسلسل کمی کی وجہ سے مسئلہ مزید بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایس ایس جی سی کی جانب سے سپلائی کے مناسب دباؤ کو برقرار رکھنے میں ناکامی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید