• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے ’’اپ گریڈڈ‘‘ اقتصادی راہداری پر کام کرنے کو تیار ہیں، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ(نیوز ایجنسیز)چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستان سے ’اپ گریڈڈ‘ اقتصادی راہداری پر کام کرنے کو تیار ہیں جبکہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لئے ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطہ میں پائیدار امن ممکن نہیں، پاکستان تائیوان اور جنوبی بحیرہ چین سمیت تمام بنیادی امور پر چین کی حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے پانچویں دور کے بعد چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، چین نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی پر اپنی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا، مسئلہ کشمیر پر چین کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے چین کی طرف سے گرمجوشی پر مبنی استقبال کو سراہتے ہوئے کہا کہ میری اور پاکستانی وفد کی بہترین مہمان نوازی پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ میری چین کے نائب وزیراعظم سے مختلف موضوعات پر تعمیری اور مفید بات چیت ہوئی ہے، سی پیک، علاقائی، جغرافیائی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی ۔

اہم خبریں سے مزید