کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی کی صورت میں سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ مذاکرات کی طرف بڑھنے کیلئے عمران خان کو ریلیف دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کی لڑائی کے نتیجے میں ہر روز نئی صورتحال دیکھی جارہی ہے، موجودہ سیاسی منظرنامہ میں عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ آمنے سامنے کھڑے ہیں، پروگرام میں تجزیہ کار شہزاد اقبال،فخردرانی ،اعزاز سید اور عمر چیمہ نے اظہار خیال کیا۔