کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نےکہا ہے کہ چین نے گوادر پورٹ، لاہور اورنج لائن جیسے سی پیک منصوبوں میں گزشتہ 11 برس کے دروان مجموعی طور پر 25.4بلین امریکی ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی، 236000 ملازمتیں، 510کلومیٹر ہائی ویز، 8000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی اور 886 کلومیٹر کور ٹرانسمیشن نیٹ ورک لایا گیا ہے۔ توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت، سیاحت، میڈیا اور دیگر کئی شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں چینی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 73ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کی قیادت، حکومتوں اور عوام کی رہنمائی اور مشترکہ کوششوں سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔