کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے انتخابات پیر کو سہ پہر تین بجے کراچی جیم خانہ میں ہوں گے، جس میں 23ایسوسی ایشن کے نمائندے حق رائے دہی استعمال کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے انتخابات میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں،پرانے تجربے کارچہرے ہی دوبارہ سے اپنی ذمے داریاں اگلے چار سال کے لئے سنبھالیں گے، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر صدر اور احمد علی راجپوت سیکریٹری ہوں گے،نئے قوانین کے تحت چیئرمین اور ووائس چیئرمین کا عہدہ ختم کردیا گیا ہے، خالد رحمانی ڈپٹی سکریٹری جنرل ہوں گے،چار نائب صدور کے لئے والی بال سے شاہ نعیم ظفر، ہاکی سے گلفراز خان، کراٹے سے نسیم قریشی،باڈی بلڈنگ سے طارق ظفر اور امتیاز شیخ کا نام سامنے آیا ہے امکان ہے کہ بعض ایسوسی ایشن کی جانب سے کاغذات جمع نہ کرانے پر نائب صدر کی ایک نشست کے لئے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا،خواتین نائب صدر کے لئے ثناء علی کا نام لیا جارہا ہے،جبکہ ایک سیٹ کے لئے فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، باکسنگ کی نامور شخصیت اصغر بلوچ نئے خزانچی ہوںگے۔جنرل کونسل میں بعض نئے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔