• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ ولی عہد کے دورۂ پاکستان پر بات چیت

اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان تسلسل سے رابطوں کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اس حوالے سے ہونی والی مزید پیشرفت اتوار کو نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطے کے بعد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں جہاں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان غزہ کی پٹی اور اس کے گرد ونواح کی صورتحال اور مشترکہ دلچپسی کی اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی وہیں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دورے کیلئے ابتدائی انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام باہمی طور پر طے شدہ تاریخ پر سعودی ولی عہد کے دورے کے بے صبری سے منتظر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید