• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹن ان ایکشن، پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ چیمپئن انگلینڈ اور مشن ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے لیڈز میں پاکستانی ٹیم کا دو سال کیلئے چارج سنبھال لیا اور باضابطہ پریکٹس سیشن کی نگرانی کی۔ جنوبی افریقا اور بھارت کی قومی ٹیموں کے بعد گیری کرسٹین حال ہی میں پڑوسی ملک کی لیگ میں گجرات ٹائیٹنز کی کوچنگ کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بنے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لیڈز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹین کی ٹیم پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے وژن سے آگاہ کیا۔ گیری کرسٹن نے اتوار کو ٹیم کو جوائن کیا تھا ۔ گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی بدھ کو ہیڈنگلے میں کھیلیں گے ۔ اس سیریز کے بعد ٹیم امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں حصہ لے گی۔

اسپورٹس سے مزید