• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، سولرائزیشن و ترقیاتی سکیموں کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

پشاور(نامہ نگار) خیبرپختونخوا حکومت نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان کی درخواست پر مردان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22اور بعض صوبائی حلقوں میں مختلف ترقیاتی سکیموں کی تحقیقات کےلئے دو رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی کو مردان کے ایک قومی اور بعض صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں مساجد کی سولرائزیشن مختلف ترقیاتی سکیموں کی تحقیقات کرکے پندرہ دنوں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ،اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونےوالے اعلامیہ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ زبیر احمد اور سینئر چیف پی اینڈ ڈی عادل سعید صافی پر مشتمل ہے کمیٹی پندرہ دنوں میں ضلع مردان کے صوبائی اسمبلی کے پرانے حلقہ پی کے 50،52اور 56کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے نئے حلقے پی کے 57اور پی کے 59اور این اے 22میں مساجد کی سولرائزیشن سمیت حکومت کی منظور شدہ تمام ترقیاتی سکیموں کی موجودہ مالی صورت حال او رسکیموں پر ہونے والی پیش رفت ،ان کےلئے پروکیورمنٹ ،سولرائزیشن کے لئے منظور ہونے والی مساجد کی تعداد اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے مکمل تحقیقات کرکے حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔
پشاور سے مزید