• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ اہل کراچی پر ظلم ہے، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر )جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے شدید گرمی اور ہیٹ ویوز کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بدترین لوڈ شیڈنگ کو اہل کراچی پر ظلم قراردیا ہے اور حکومت،نیپرا اور کے الیکٹرک کو متنبہ کیا ہے کہ اس بدترین صورتحال میں بہتری نہ آئی تو ان کو عوام کے بھرپور احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا اور حالات کی تمام تر ذمہ داری بھی حکومت،نیپرا اور کے الیکٹرک پر ہی عائد ہوگی،منعم ظفر خان نے ایم کیوا یم کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف بیان اور نیپرا سے اس کے لائسنس کی منسوخی کے مطالبے کو بھی انتہائی مضحکہ خیز قراردیا اور کہاکہ ایم کیوا یم 18سال سے کے الیکٹرک کی سرپرستی کرنے والوں میں شامل رہی ہے، منعم ظفر خان نے کہاکہ اگر کے الیکٹرک کے خلاف پہلے ہی کارروائی کی جاتی،اسے نج کاری معاہدے پر عمل درآمد کا پابند کیا جاتا تو شہر میں بجلی کے بحران اور مہنگی بجلی کی موجودہ بدترین صورتحال نہ ہوتی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید