• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آسکتا ہے تو سیکرٹری دفاع کیوں نہیں، جسٹس محسن اختر

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کیلئے حکومت کوچار دن کی مہلت دیتے ہوئےانہیں جمعہ تک پیش کرنے کاحکم دیاہے۔ بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹری دفاع کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اسی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے، عدالت نے ان سے مکالمہ کیا کہ اس معاملے کو ختم کرنا ہے، آئندہ سماعت پر سیکرٹری دفاع کو لے آئیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وزیراعظم آسکتا ہے تو سیکرٹری دفاع کیوں نہیں، اگر بندہ ریکور نہیں ہو گا تو یہ ریاست کی ناکامی ہو گی، ریاست کے نمائندوں کو کہیں کہ اس بچی کے سر پر ہاتھ رکھیں،عدالتی ہدایت کے باوجود تفتیشی افسر سیکٹر کمانڈر کا بیان لیتے میں ناکام رہا۔ احمد فرہاد کی اہلیہ کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی، احمد فرہاد کی اہلیہ کی وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آ گئے، انہوں نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی کرادی۔اٹارنی جنرل منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ احمد فرہاد کو ریکور کریں گے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ نے یقینی بنانا ہے کہ اسلام آباد سے کوئی بندہ اٹھایا نہیں جائیگا۔ اٹارنی جنرل نے سیکرٹری دفاع کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ ریاست کی جانب سے یہ ذمہ داری لے رہے ہیں کہ احمد فرہاد کو بازیاب کیا جائیگا۔

اہم خبریں سے مزید