• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارک کو مضبوط بنانے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سارک چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کیلئے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے، پاکستان سارک کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔منگل کو ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے سیکرٹری جنرل محمد غلام سرور جو پاکستان کے اپنے پہلے دورہ پر ہیں، نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے انہیں سارک کے 15ویں سیکرٹری جنرل کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ سیکرٹری جنرل تنظیم کی بحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ، جیسا کہ سیکرٹری جنرل سارک کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، وزیراعظم نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کیساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم نے سارک کے خطے میں ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل سارک نے پرتپاک میز بانی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ادھر ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی کی قیادت میں ملنے والے سمندر پار مقیم کشمیری کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ہر موقع پر کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی حمایت میں آواز اٹھائی۔

اہم خبریں سے مزید