• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام ایرانی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، بلاول

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی بہن آصفہ بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ ایرانی سفارتخانے آمد اور ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور دیگر حکام کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ،تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ایرانی سفارت خانے پہنچ کر ایرانی قونصل جنرل حسن نورین سے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ایرانی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے جاں بحق ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا ۔انہوںنے ایران کے عوام سے اظہار رنج و غم کرتے ہوئے ابراہیم رئیسی اور امیر عبداللہیان کا متحرک کردار اور گراں قدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ۔
اہم خبریں سے مزید