کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی کاکڑ اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے مشترکہ بیان میںگزشتہ روز سنجاوی کے علاقے پاسرہ تنگی میں کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر فائرنگ،ایک ڈرائیورکی ہلاکت اوردیگرکو زخمی کرنے اور گاڑیوں کو آگ لگائے جانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس خبر نے پورے بلوچستان کو لپیٹ میں لے لیا ۔اس طرح کے بزدلانہ اقدامات قابل مذمت ہیں۔ ہم متعلقہ حکام اور اداروں کو خبردار کرتے ہیں کہ سنجاوی میں پاسرہ تنگی کے مقام پر اس نا خوشگوار واقعہ کے ملزمان کو7 دن کے اندر کٹہرے میں لا کر قانونی کارروائی کی جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہماکہ ٹرانسپورٹروں کے تحفظ کے لیے کسی بھی قسم کے احتجاج سے گریز نہیں کریں گے اس سلسلے میں بلوچستان بھر سے ٹرانسپورٹرز سے تجاوز لی جارہی ہیں۔حتمی فیصلہ مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی کریں گے ۔