پشاور ( جنگ نیوز )کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے منتخب عوامی نمائندوں کو ترقیاتی منصوبوں سے باخبر رکھنے اور ان کی رائے شامل کرنے کی غرض سے پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پشاور سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو تفصیلی آگاہی دی اس سلسلے میں کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں پشاور سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی آصف خان،شیر علی ارباب،فضل الٰہی،سمیع اللہ اور شیر علی آفریدی نے شرکت کی اجلاس میں پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر ممبران کو تفصیلی آگاہی دی گئی اور ان سے مشاورت کی گئی تاکہ منتخب عوامی نمائندے بھی ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ ہو اور ان کی رائے بھی شریک ہوارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور بعض منصوبوں کے متعلق اپنی رائے کا اظہار بھی کیا جبکہ اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں اسی طرز پر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔