• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا ایرانی صدر کی شہادت پر یوم سوگ

ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر کے سرکاری دفاتر کی طرح محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب میں بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر یوم سوگ منایا گیا، اس موقع پر ایجوکیشن سیکرٹریٹ کی بلڈنگ پر قومی پرچم سرنگوں رہا اور کمیٹی روم میں محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے افسران اور سٹاف نے مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کی، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کہا کہ ایرانی صدر کے دورے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
ملتان سے مزید