• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل منیجر آرکیٹکٹ مقرر کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے منیجر آرکیٹکٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور عہدہ مشتہر کرکے سات جون تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین وینیوز قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا ہوا ہے۔ البتہ وقت کی کمی کا چیلنج درپیش ہے ۔ دوسری جانب بورڈ نے ڈاکٹر سہیل سلیم کے استعفے کے بعد میڈیکل پینل کو پروفیشنل بنیاد پر چلانے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ اس سلسلے میں ماضی کے واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے قابل ڈاکٹر کا تقرر کیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید